پیپلز پارٹی بجٹ کی حمایت مشروط کرے گی، حکومت کو خبردار کر دیا: سحر کامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پیپلز پارٹی کو فار گرانٹڈ نہیں لیا جا سکتا، اور پارٹی مزید کوئی سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا اطمینان اب ہلنے والا ہے کیونکہ اس نے زراعت سمیت کئی اہم شعبوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

سحر کامران نے واضح کیا کہ اگر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو پارٹی وفاقی بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا: “میرا یہ کلپ سنبھال کر رکھ لیں، پیپلز پارٹی بجٹ پر ووٹ تبھی دے گی جب ہمارے خدشات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔”

پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ سخت موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت کو بجٹ منظوری کے لیے اتحادی جماعتوں کی مکمل حمایت درکار ہے۔

مزید پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، اقوامِ متحدہ فوری کردار ادا کرے: سحر کامران

مزید خبریں