لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم نے اپنی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
میاں اسلم نے وکیل کے ذریعے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے کیونکہ میاں اسلم پنجاب میں مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔
نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد اسلم کے خلاف 19 مقدمات درج ہیں جس میں راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔
شبلی فراز کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کیلئے درخواست دائر
دوسری جانب سینیٹر شبلی فراز کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف چھوڑنے پر پچھتاوا ہے،عمران اسماعیل
شبلی فراز نے محمد انعام یوسفزئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، چاروں صوبائی حکومتوں اور گلگلت بلتستان حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شبلی فراز سینیٹر ہے اور ان کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، کتنے مقدمات ہیں، تفصیل دی جائے۔