پیر,  07 اپریل 2025ء
راجہ ضمیر الدین احمد کی رانا ثناءاللہ خان سے اہم ملاقات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈیشنل سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن چکوال، راجہ ضمیر الدین احمد کی مشیر برائے رابطہ بین الصوبائی وزیراعظم پاکستان، رانا ثناءاللہ خان سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران رانا ثناءاللہ خان نے راجہ ضمیر الدین احمد کی پارٹی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے پارٹی میں اعلیٰ عہدہ دینے کے بارے میں عندیہ بھی دیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی۔ رانا ثناءاللہ خان نے راجہ ضمیر الدین احمد کی سیاسی بصیرت کو اہم قرار دیتے ہوئے ان کی مزید خدمات کی توقع ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: ادب پرور راجہ زاہد حسین جرال کی ہمشیرہ وفات پا گئیں، نماز جنازہ میں معززین شہر اور علمی و ادبی شخصیات کی شرکت

مزید خبریں