جمعرات,  30 جنوری 2025ء
مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر آفس اور حکومت شش و پنج کا شکار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر آفس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جبکہ حکومت 31 جنوری کے بعد ختم کرنے کی خواہاں ہیں۔

ذرائع اسمبلی کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا ہے، کمیشن کیوں نہیں بن سکتا، رپورٹ میں وجوہات کا بھی ذکر کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے، کمیشن بنانے سے متعلق رائے مانگی گئی، رپورٹ میں کیس اور کمیشن سے متعلق آئینی و قانونی نکات کا حوالہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے نہ آنے پر مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی، اسپیکر کا کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان

مزید خبریں