هفته,  23 نومبر 2024ء
ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سیالکوٹ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار اورعثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ میرا سیاست سےکوئی تعلق نہیں ایک گھریلو خاتون ہوں، یہ میرا نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ووٹ تھا، میں الیکشن جیت گئی تھی۔

اسلام آباد میں پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے ڈی پی او کے ساتھ مل کر مجھ پر ظلم کرایا، ڈی پی او اور آر پی او کی جانب سےمجھ پر ظلم کیا گیا، سیالکوٹ کے عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا، کسی کی ماں اور کسی کی بیٹی پر ظلم نہ کرو،ماں کی بدعا عرش تک جائےگی۔

مزید پڑھیں: مولاناہوکرحقائق کے منافی باتیں بری بات ہے،راناثنااللہ

انہوں نے کہا کہ کسی کی ماں اور کسی کی بیٹی پر ظلم نہ کرو،ماں کی بددعا عرش تک جائےگی ، میں چیلنج کرتی ہوں میرے ساتھ دوبارہ الیکشن لڑیں،خواجہ آصف سے مل کر مجھ پر ظلم کیا گیا، میں ظلم کےخلاف ڈٹ کر کھڑی ہوں، میرا سیاست سےکوئی تعلق نہی، گھریلو خاتون ہوں۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ میں نے پوری زندگی میں ایسا الیکشن کبھی نہیں دیکھا۔ اعلیٰ عدلیہ کی شکر گزار ہوں ۔ میرے پاس سارے فارم 45 موجود ہیں جس میں ہر جگہ پر جیتی ہوں ۔ مجھے انصاف چاہئے۔

مزید خبریں