بدھ,  22 جنوری 2025ء
پولیس نے گرفتار کرنا ہے تو وارنٹ لے کر آئے، صاحبزادہ حامد رضا

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ پولیس نے گرفتار کرنا ہے تو وارنٹ لے کر آئے۔

بدھ کے روز فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی پریس کانفرنس کے دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ پنجاب میں منتخب پارلیمنٹیرینز کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور مذاکرات کے دوران بھی ایسا ماحول ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ ( حکومت ) مذاکرات سے فرار چاہتے ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو مذاکرات کا چوتھا راؤنڈ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ کی دو پیشیوں میں ہی اڑ جائے گا، حکومت اب سیاست کو ذاتی دشمنی پر لے گئی ہے، بعض ملاقاتوں پر حکومت بہت زیادہ پریشان ہے۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخاب میں کامیابی ہمارا مقدر ہو گی: سردار زادہ میر سعیدخان لانگو

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے گرفتار کرنا ہے تو وارنٹ لے کر آئے ، زور زبردستی نہیں چلے گی۔

مزید خبریں