اتوار,  29 مارچ 2026ء
تمام میڈیا سروے میں ن لیگ جیتی ہوئی تھی،ن لیگی رہنما

لاہور(روشن پاکستان نیوز) رہنماؤں کاکہناتھاکہ تمام میڈیا سروے میں ن لیگ جیتی ہوئی تھی،انتخابات پراعتراض ہےتوالیکشن کمیشن جائیں۔

تفصیلات کےمطابق لاہورمیں ن لیگ کےرہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں لیگی رہنمامریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ 8 فروری کو پاکستان میں الیکشن ہوئے ،ن لیگ کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے ظلم و بربریت تھی، کمپین بھی چلائی گئی کہ الیکشن نہیں ہورہے، ،ن لیگ بھاگ رہی ہے،2013 کے بعد یہ اصلی الیکشن ہونے جا رہا تھا اورن لیگ نے 21 اکتوبر کے بعد بھرپور کمپین چلائی اور پارلیمان بورڈ کے اجلاس بھی ہوئے۔

لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ الیکشن کے دن صبح سے شام تک کسی جماعت نے کوئی سوال نہیں اٹھایا ،جب شام کو رزلٹ آنا شروع ہوئے تو پہلے ہی فارم45 ٹی وی پر چل رہے تھے ،اس وقت فارم مرتب کیے جا رہے تھے ، چار فیصد نتائج کو لے کر شور مچایا جا رہا تھا، ہم نے الیکشن کمیشن کو رابطہ کیا کہ ہمارا رزلٹ روکا جا رہا ہے ،ان کے وکلاجو عدالت میں گئے فارم 45 لے کر نہیں صرف ٹی وی کے سکرین شارٹ لے کر گئے۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ اگر آپ کو فارم 45 پر اعتراض ہے تو اس کا جواز یہ سکرین شارٹ نہیں وہ فارم 45 ہیں جو اصلی ہیں ،ان کے پاس فارم 45 موجود نہیں اگر موجود ہیں تو الیکشن کمیشن کو دیں ،پتہ چل جائے کہ یہ اصلی ہیں یا جعلی ہیں ،ایسا نہیں ہو سکتا کہ جو برسوں سے جیتنے والے سیاست دان ہار جائیں کو نسلر نہ بننے والے جیت جائیں، یہ بیان میں کہتے ہیں کہ میں خیبر پختونخوا کو ڈھاکہ بنا دوں گا۔ لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ ایک الیکشن کے اوپر آپ کو اعتراض ہے آپ الیکشن کمیشن میں لےکر جائیں، اس کے بعد ہائی کورٹ جائیں، سپریم کورٹ جائیں ہم بھی چلے گئے تھے ، اب کہتے ہیں امریکہ الیکشن کے معاملات پر بولے وہ تو کہتے تھے کہ امریکہ نے آپ کے خلاف سازش کی ہے، ہر ایک سروے میں چاہے پاکستان کا ہو یا بین الاقوامی ادارے ہوں سب سے آگے فرنٹ رنر مسلم لیگ ن ہے۔

عطاتارڑکاکہناتھاکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے 100 روپے سے ڈیجیٹل ٹیررازم سیل قائم کیا، پی ٹی آئی نے جلدی میں غلط فارم 45 سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے، ایک ہی پولنگ اسٹیشنز کے2 فارم 45 کس طرح ہو سکتے ہیں، جہاں سے پی ٹی آئی جیتی ہے وہاں خوشیاں منا رہے ہیں، پنجاب میں آپ ہارے ہیں تو دھاندلی ہو گئی ہے۔ لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ اب پی ٹی آئی امریکا کو مدد کے لیے بلا رہی ہے،میں نے میڈیا کو تصدیق شدہ فارم 45 بھیجے، پی ٹی آئی نے الیکشن کو متنازعہ بنا کر جمہوریت کو ڈیل ری کرنے کی کوشش کی،منصوبہ بندی کےتحت میڈیاکوغلط نتائج دئیےگئے۔

مزید پڑھیں: جنرل باجوہ نے تحریک واپس لیکرالیکشن میں جانے کا کہا، مولانا نے بات نہیں مانی: ملک احمد

اصلی فارم 45 پر انگوٹھا اور دستخط نظر آئیں گے،دھاندلی کرتے تو کیا رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق ہارتے؟ عطا تارڑکاکہناتھاکہ اصل فارم 45 بنتے ہوئے وقت لگتا ہے، پی ٹی آئی جہاں سے ہاری ہے وہاں رو کیوں رہی ہے، جب اصل فارم 45 سامنے آئے تو کہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے،تمام میڈیا سروے میں مسلم لیگ ن جیتی ہوئی تھی،ہماری جماعت کی کوشش ہے جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے، میرے حلقے میں پرامن الیکشن ہوا،پتہ بھی نہیں ہلا، عالمی میڈیا کو بتانا چاہتے ہیں پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل سیل جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔

مزید خبریں