پیر,  13 جنوری 2025ء
پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ، شیر افضل مروت کو پھر شوکاز نوٹس

اسلا م آباد(روشن پاکستان نیوز) پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنمائوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔

۔شیر افضل سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے تک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال بھی پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے علاوہ کوئی میرا باس نہ بنے ، شیر افضل مروت

مزید خبریں