جمعه,  10 جنوری 2025ء
پارٹی پر کسی کا قبضہ نہیں ، عمران خان نے باہر آنا ہوا تو فجر کے وقت جیل کھل جائیگی ، علیمہ خان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو انشاء اللّٰہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو صبح 7 بجے جیل کے دروازے کھل جاتے ہیں اور رات کو بھی ملاقات ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا ہے شاید اس لیے مذاکرات بند ہو جائیں، بانی پی ٹی ائی نے کہا مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے جیل حکام نے صبح ہی منع کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ القادر کیس ہائیکورٹ میں جائے گا تو ساری دنیا کو پتہ چلے گا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے، بشریٰ بی بی نے پچھلی سماعت پر بتایا تھا کہ وہ اگلی سماعت میں نہیں آئیں گی۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کو مقرر کیا ہے، پارٹی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کے قبضے میں نہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر ، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

مزید خبریں