بدھ,  08 جنوری 2025ء
عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا، اسد قیصر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات کا آگے نہیں بڑھ سکتا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاحال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اراکین اور پارٹی کور کمیٹی کو مذاکراتی عمل پر مکمل اعتماد میں لیا گیا۔ تاہم اگلی مذاکراتی نشست سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پہاڑی سے گر کر زخمی

اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ تاہم سب لوگ اپنی انا اور ذاتی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر قومی مفاد کو ترجیح دیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ خواہش ہے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ اور تمام فریقین مل کر پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔

مزید خبریں