منگل,  07 جنوری 2025ء
کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، نہ بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں اور نہ بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ 2 اجلاس ہو چکے ہیں۔ اور مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بھی بتایا تھا۔ کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔ اور امید تھی کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گی لیکن ابھی تک کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ امید ہے کل ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے گی۔ بشریٰ بی بی مذاکراتی سلسلے میں شامل نہیں ہیں۔ اور ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں اور نہ بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی ہے وہی مذاکرات کر رہی ہے۔ جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے 2 اجلاسوں کے علاوہ کہیں کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ ہمارے 2 ہی مطالبات ہیں اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام۔ بانی پی ٹی آئی نے ان 2 مطالبات کے لیے ٹائم فریم دیا ہے۔

مزید خبریں