هفته,  04 جنوری 2025ء
بلدیاتی انتخابات، نوازشریف کا پارٹی کو متحرک کرنے کا فیصلہ

لایور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ن لیگ کے صدر نواز شریف نے پارٹی کوگراس روٹ پرمتحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

تفصیلات کے مطابق صدرمسلم لیگ ن نواز شریف نے جنوری سے باقاعدہ عوامی رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ وہ جنوری میں ملاقاتوں کا آغاز کریں گے،ملاقاتیں ن لیگ سیکرٹریٹ میں ہوں گی۔

مزید پڑھیں؛ سال 2024:پاکستانی روپیہ کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ

پہلے مرحلے میں پنجاب کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں ہوںگی،پنجاب کی قیادت سے چارمرحلوں میں ملاقاتیں کی جائیں گی،پنجاب کوعوام میں مقبول ترین جماعت بنانے کے لئے باقاعدہ عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔

 

مزید خبریں