اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 11 ہزار کی حد عبور کر لی۔
جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی رہی تھی جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 423 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: یورپ میں میٹا کو 263 ملین ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا
دوسری جانب ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر بڑھنے لگی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 37 پیسے کا ہو گیا۔