پیر,  23 دسمبر 2024ء
حکومت اور اپوزیشن کا مل کر بیٹھنا ہی جمہوریت کو مضبوط بنائے گا، ایاز صادق

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کا مل کر بیٹھنا ہی جمہوریت کو مضبوط بنائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے۔ اور مذاکرات کا عمل جمہوریت کا حسن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا مل کر بیٹھنا ہی جمہوریت کو مضبوط بنائے گا۔ اور جمہوریت میں مذکرات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ مؤخر

ایاز صادق نے کہا کہ عوام کو پارلیمان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ اور ہم نے عوام کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔ اور موجودہ صورتحال سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا تقاضا کرتی ہے۔

مزید خبریں