اتوار,  22 دسمبر 2024ء
سیاسی عدم استحکام ختم ہونا چاہیے، ایاز صادق

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے، وزیراعظم سے حکومتی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ختم ہونا چاہیے، معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے اسپیکر کے بطور کسٹوڈین آف دی ہاﺅس کردار کو تسلیم کیا ہے، بیرسٹر گوہر نے اسپیکر سے مذاکرات میں فعال طور پر کردار ادا کرنے کی استدعا کی۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو تسلیم کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں؛ بے روزگاری، معیشت اور موسمیاتی تبدیلی ہمارا مسئلہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

مزید خبریں