جمعرات,  19 دسمبر 2024ء
علیمہ خان کو بھائی اور پی ٹی آئی کی ناکامیوں کا ملال ہے،طلال چودھری

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو بھائی اور پی ٹی آئی کی ناکامیوں کا ملال ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا علیمہ خان بے بنیاد باتیں کر رہی ہیں،بانی پی ٹی آئی اپنے جرائم کی سزا بھگت رہے ہیں، پی ٹی آئی 9مئی اور 26 نومبر کے واقعات میں ملوث ہے ۔

مزید پڑھیں؛یونان کشتی حادثے میں لاپتہ درجنوں پاکستانیوں کے بچنے کی امیدیں ختم ہو گئیں ، پاکستانی سفیر

علیمہ خان جھوٹا بیانیہ بنا کر اپنے کیے پر پردہ نہیں ڈال سکتیں،بانی پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں حساب دینا ہوگا۔

بانی پی ٹی آئی نے اقتدار میں رہتے ہوئے عوام کو کیا دیا؟بانی پی ٹی آئی نے صرف اپنے خاندان کے مفادات کا تحفظ کیا،علیمہ خان کو انٹرویو میں عوام سے معافی مانگنی چاہیے تھی۔

ن لیگ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،آج ملکی ترقی اور استحکام انہیں ہضم نہیں ہو رہا،عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

مزید خبریں