اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مدارس کے معاملے پر متفقہ بل آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے کا امکان
مدارس کے حوالے سے متفقہ بل آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مدارس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس پر تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہو چکا ہے۔
دوسری جانب، مدارس ایکٹ پر تبادلہ خیال کے لیے گورنر سندھ، وزیر تعلیم خالد مقبول اور فاروق ستار کی قیادت میں ایک وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔ اس ملاقات میں دینی مدارس کی رجسٹریشن بل سمیت دیگر اہم قومی اور پارلیمانی امور پر بات چیت کی جائے گی۔
یہ ملاقات مدارس کے اصلاحات اور رجسٹریشن کے حوالے سے اہم پیشرفت کی غمازی کرتی ہے، جس کے بعد مدارس کے نظام میں بہتری کی توقع کی جارہی ہے۔