جمعرات,  28 نومبر 2024ء
بشریٰ بی بی کا سیاسی کردار مشکوک! ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کارکنا ن کو کیا مشورہ دیدیا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ بی بی کہیں “دو نمبر گیم” تو نہیں کھیل گئیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے بشری بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں۔ پی ٹی آئی کو مشورہ ہے چیک کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنگجانی میں بیٹھنے پر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی لیڈرشپ سب ہی راضی تھے لیکن بشریٰ بی بی نہیں مانیں۔ یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو انٹرنیٹ، سڑکیں بند ہوتے اور ڈی چوک پر حملے کا خطرہ رہتا۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار موخر

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو تو بشریٰ بی بی کا تہہ دل سے مشکور ہونا چاہیے۔ کہ بشری بی بی کی ضد پر کے پی سے آنے والے ڈی چوک پر حملہ آور ہوئے۔ اور پھر کپڑے، گاڑیاں اور جھنڈے چھوڑ کر بھاگے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی فرار ہو گئیں۔ گنڈا پور کارکنان کے ہاتھوں سارا دن رل گیا۔ اور پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ برباد ہو گئی۔

مزید خبریں