بدھ,  27 نومبر 2024ء
نواب زادہ جمال خان رئیسانی کا پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما ایم این اے نواب زادہ جمال خان رئیسانی کا پاک فوج کے جوانوں کے خیرسگالی کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے جس طرح صبر کا مظاہرہ کیاوہ تاریخ میں لکھا جائے گا۔ جوانوں نے انتشاری ٹولے کی جانب سے بہکائے گئے نوجوانوں کو گلے لگالیا۔ پاک فوج کبھی بھی اپنے شہریوں پر گولیاں نہیں چلاتی،،انتشاری ٹولے کی جانب سے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور جوانوں کو فرائض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔اور امید کرتا ہوں واقعہ ملوث شرپسندوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔اس دکھ کی گھڑی میں ہم شہداء کے ورثاء کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان سے تعزیت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ ہائوس سمیت اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر پاک فوج تعینات

مزید خبریں