منگل,  26 نومبر 2024ء
آئی جی کو اختیار دے دیا جیسے چاہیں ان سے نمٹیں، محسن نقوی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کو اختیار دے دیا ہے کہ مظاہرین سے جیسے چاہیں نمٹیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر کوئی تماشہ نہ بنے۔ بیلاروس کے صدر اس وقت یہاں سے ایک کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ آنسو گیس کے استعمال سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ اور گزشتہ روز 3 رینجرز اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج:پولیس اہلکاروں پر حملہ، کانسٹیبل شہید

محسن نقوی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو اختیار دے دیا ہے کہ اب مظاہرین سے جیسے چاہیں نمٹیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی جانی نقصان ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری لیڈر شپ خون خرابہ نہیں چاہتی۔ اور گزشتہ روز ان سے مذاکرات میں طے ہو گیا تھا کہ وہ سنگجانی کے مقام پر احتجاج کریں گے۔ تاہم ان کے پیچھے ایک خفیہ ہاتھ ہے جو حالات خراب کر رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری ترجیح ریڈ زون کا تحفظ ہے۔ پی ٹی آئی کی خفیہ لیڈر شپ سارے فیصلے کر رہی ہے۔ اور ان کے ییچھے جو خفیہ ہاتھ ہے وہ کامیاب نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آنسو گیس کا ایک شیل ساڑھے 4 ہزار روپے میں آتا ہے۔ اور خیبر پختونخوا حکومت نے آنسو گیس کے شیل فراہم کیے۔

مزید خبریں