اتوار,  24 نومبر 2024ء
احتجاج میں لاکھوں لوگ آ گئے تو عمران خان رہا ہوسکتے ہیں، شیر افضل مروت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ احتجاج میں لاکھوں لوگ آ گئے تو عمران خان رہا ہوسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج میں جتنے لوگ آئیں گے۔ ان کی تعداد حیران کن ہے۔ عدالتیں ہم سے احتجاج کا حق نہیں لے سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو شکوک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں رکھے گئے کنٹینرز کو آگ لگ گئی

احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں احتجاج زیرو پوائنٹ پر ہو گا۔ اور اگر حکومت ہوش کے ناخن لے تب بھی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہی ہو گا۔ حکومت کچھ بھی کر لے ہم نے نہیں ڈرنا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ کل لاکھوں لوگ باہر آئے تو مجھے عمران خان کی رہائی نظر آرہی ہے۔ جبکہ ہم قانون کے دائرے میں رہ کراحتجاج کریں گے۔

مزید خبریں