اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء اختیار ولی خان نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دھرنا یا احتجاج خیبر پختونخواہ حکومت سے سپانسرڈ ہوتا ہےخیبر پختونخواہ حکومت نے گزشتہ احتجاج کےلئے 81 کروڑ روپے کے فنڈز دیئے،کے پی حکومت کےپاس عوامی فلاح کے منصوبوں کےلئے فنڈز نہیں تاہم احتجاج کےلئےسرکاری خزانے سےکروڑوں خرچ کئے جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی احتجاج سے ممکن نہیں،عمران خان خیبرپختونخواہ کے عوام کو بیوقوف بنا رہا ہے,سرکاری اساتذہ کو معطل کر کے بلیک میل کیا جا رہا ہےسرکاری اساتذہ کو کہا جا رہا ہے بحالی کےلئے احتجاج کا ساتھ دیں،افغان مہاجر کیمپوں کو متحرک کیا جارہا ہےالیکشن 2024 کی واپسی ممکن نہیں،کیا 2018 کا الیکشن ریورس ہوسکتا ہے،علی امین گنڈا پور نے بھی کال واپس لینے کی تجویز دی ہےپاکستان کی بدنامی کےلئے پی ٹی آئی کوئی موقع جانے نہیں دیتے،کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتے اور کبھی لابنگ فرم کے ذریعے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں،امریکی غلامی نامنظور کا نعرہ دفن کر چکے ہیں،اب امریکی غلامی انکو قبول ہےپورا خیبرپختونخواہ ڈینگی کی لپیٹ میں ہے،تمام عہدے بیچے جا رہے ہیں،کمشنر کی پوسٹ 10 سے 15 کروڑ لئے جا رہےہیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے، پی ٹی آئی کا دھرنا یا احتجاج خیبر پختونخواہ حکومت سے سپانسرڈ ہوتا ہے ،آر ٹی ایس بٹھا کر 2018 میں حکومت ان کو دلوائی گئی ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی احتجاج سے ممکن نہیں،اس طرح ہر جتھہ اپنے ملزمان کی رہائی کےلئے احتجاج شروع کر دے گاانکے پاس فنڈز نہیںتمام عہدے بیچے جا رہے ہیں،کمشنر کی پوسٹ 10 سے 15 کروڑ لئے جا رہے ہیں،خیبر پختونخواہ میںپی ٹی آئی کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کو کچھ نہیں ہے،بلین ٹری کے مالی تنخواہ لے رہے ہیں مگرپودے کہاں گئے کچھ پتہ نہیں،صوبے میںپولیس کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ بھی پیسے لیکر کی جا رہی ہے،ہزاروں سکول ایسے ہیں جہاں بچوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں5 ہزار لوگوں کو بھرتی کر کے پروپیگنڈہ کرنے پر تنخواہ دی جا رہی ہے،خیبر پختونخواہ میں سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے،خیبرپختونخواہ کے لوگ فوج کو دعا دیتے ہیں جس نے سرحد اور شہروں کو سنبھال رکھا ہے،پی ٹی آئی کا ہر کام پاکستان کی بنیادی اساس پر حملہ ہوتا ہے،عمران خان خیبرپختونخواہ کے عوام کو بیوقوف بنا رہا ہے,24 نومبر کی کال ریاست پر حملے کی کال ہے نوجوان اس سے دور رہیں، خیبرپختونخواہ کے عوام ان سازشوں سے ہوشیار رہیں،اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ فارم 47 کی تصدیق پشاور سے شروع کریں یہ میرا چیلنج ہےچار حلقوں کی بات چار مطالبات تک آگئی ہے،پاکستان کی معیشت کا جہاز اڑان بھرنے کےلئے تیار ہے،پی ٹی آئی کو مرگی کے دورے پر رہے ہیں،تمام دنیا پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیںیہ سب پاکستان دشمنوں کے ایجنٹ ہیںدہشتگردی کا خاتمہ جب تک نہیں ہوتا اقتصادی ترقی تیزی سے نہیں بڑھے گی، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے واضح کردیا کہ ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والے نتائج کےلئے تیار رہیںآئیے بیٹھ کر بات کرتے ہیں اگر مطالبات جائز ہوئے تو مان لیں گےپاکستان کی محب وطن سیاسی قیادت نے پاکستان کو مشکل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا