جمعرات,  14 نومبر 2024ء
احتجاج میں سب شریک ہونگے ، بانی پی ٹی آئی باس ، وہ سفارش نہیں حکم دیتے ہیں ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر پوری دنیا میں احتجاج نظر آئے گا، احتجاج میں سب لوگ شریک ہوں گے یہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی باس ہیں وہ سفارش نہیں حکم دیتے ہیں ، انہوں نے  24 نومبرکو فائنل احتجاج کی کال دیدی ہے ، آج ان سے ملاقات کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر رہنماؤں کی گرفتاری کا واقعہ پہلا نہیں ، ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں، عدالت کا حکم ہے اس لیے ایسے واقعات  نہیں ہونے چاہیے، اگر عدالت سے بھی ریلیف نہ ملے تو پھر کیا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: بانی کی مشاورت کے بغیر پارٹی میں کوئی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا، بیرسٹر گوہر

مزید خبریں