منگل,  05 نومبر 2024ء
بانی کی مشاورت کے بغیر پارٹی میں کوئی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا، بیرسٹر گوہر

بونیر(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 9 نومبر کو صوابی میں ہونے والا جلسہ منسوخ نہیں ہوا بلکہ بڑا جلسہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے موجود ہے۔ لیکن کوئی اختلاف یا فارورڈ بلاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں مکمل متحد اور منظم ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر پارٹی میں کوئی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر انجینیئر افتخار چوہدری کی26 ویں آئینی ترمیم پرپیپلز پارٹی کے ردعمل کی مذمت

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کا 9 نومبر کو صوابی میں ہونے والا جلسہ منسوخ نہیں ہوا بلکہ بڑا جلسہ کریں گے۔ یہ جلسہ حکومتی ظلم اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ جب کہ اس جلسے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم میں اہم کردار ادا کیا۔ ہمارا ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے جو جاری رہے گا۔ انتظار پنجوتھا کی رہائی کے موقع پر غیر انسانی سلوک ظلم ہے۔

مزید خبریں