بدھ,  18  ستمبر 2024ء
بطور وزیر اعلیٰ کے پی نامزدگی کا اعلان ہوتے ہی علی امین کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما اور نو منتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی علی امین گنڈا پور پشاور ہائیکورٹ ڈی آئی خان بینچ میں پیش ہوئے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

وکیل علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اب تک تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: مونس الٰہی اور چوہدری سالک کھل کر ایک دوسرے کے خلاف آگئے

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد کیے جانے کی تصدیق کی گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News