هفته,  27 جولائی 2024ء
پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد کا اعلان کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی نے ایک غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے منگل کو یہ اعلان عمران خان کی پارٹی رہنماؤں اور صحافیوں سے ملاقات کے کچھ دیر بعد کیا۔ مذکورہ ملاقات میں عمران خان نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے رؤف حسن کو سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے کہا ہے۔

رؤف حسن نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ پنجاب اور وفاق میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت پی ٹی آئی حکومت سازی کے عمل میں حصہ لے گی جب کہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنائے جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیداوروں نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیا تھا اور مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے لازمی ہے کہ وہ نتائج کے اعلان کے تین دن کے اندر اندر کسی جماعت میں شامل ہوجائیں اس طرح وہ مذکورہ جماعت کے رکن تصور ہوں گے اور مخصوص نشستیں بھی اسی جماعت کو مل جائیں گی۔

رؤف حسن نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران اس حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور جماعت اسلامی کے امیر کے رابطے کے بعد کمیٹی تشکیل دے دی گئی، دونوں جماعتوں کی جانب سے مزید مشاورت کے لیے 3،3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

مزید پڑھیں: وہی الزامات اور پھر وہی بہتان ، عمران خان نے کچھ نہیں سیکھا، مریم نواز 

حالیہ انتخابات میں جماعت اسلامی قومی اسمبلی کی کوئی بھی نشست جیتنے میں ناکام رہی ہے، جب کہ ایم ڈبلیو ایم نے ایک نشست جیتی ہے۔

مجلس وحدت المسلمین کی این اے 37 سے کامیابی اس تناظر میں اہم ہے کہ یہ ان جماعتوں میں سے ایک تھی جن کا ذکر پی ٹی آئی کے ’پلان سی‘ کے حوالے سے کیا گیا تھا۔

الیکشن رولز 2017 کے تحت آزاد امیدوار صرف اسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں جس نے کسی انتخابی نشست پر الیکشن لڑا ہو اور کم ازکم ایک سیٹ جیتی ہو۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News