اتوار,  20 اکتوبر 2024ء
اپنے ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ، 2 سینیٹرز حکومت کی کسٹڈی میں ہیں ، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے لیے ووٹ نہیں دے گی، ہم نے اپنے ارکان کو عمران خان کی ہدایت پر محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی نے ڈیڑھ ماہ قبل ہی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو محفوظ رکھنے کا کہا تھا۔

انہوں نے مزید نے کہا کہ ہمارے 2 سینیٹرز ڈاکٹر زرقا اور فیصل سلیم حکومت کی کسٹڈی میں ہیں، ہم نے مولانا فضل الرحمان کے سامنے بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے کہ ہمارے بندے بٹھائے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اتحادیوں کو ملا کر بھی حکومت کے نمبر پورے نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان اور شیخ رشید پر آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان

مزید خبریں