جمعرات,  21 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی رہنمائوں کے درمیان اختلا فات کھل کرسامنے آگئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تمام منتخب اراکین قومی اسمبلی کو ایک بار پھر ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی اجتماع ،جلسہ، ریلی مظاہرہ یا کسی بھی میں تا حکم ثانی شرکت نہیں کرے گا ۔
سرکلر پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور اس وقت جو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان ہیں۔ ان کے دستخطوں سے جاری کیا گیا ہے اور تمام اراکین قومی اسمبلی یا سینٹ کو اس بارے جو ہے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی اجتماع جلسہ ریلی یا مظاہرے میں تا حکم ثانی شرکت نہیں کریں گے۔
جب کوئی نیا سرکلر آئے گا یا کوئی عمران خان کی جانب سے نیا حکم آتا ہے تو اس کے بعد یہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا کہ عمران خان جو ہیں کن کن کو یا کس کس شخصیات کو مظاہرے ،ریلی جلسہ یا سیاسی اجتماع میں شرکت کرنے کی ہدایات دیں گے اسی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف نے یہ سرکلر جاری کیا ہے کہ کوئی بھی جو ہے تا حخم ثانی جلسہ ریلی مظاہرہ استماع میں سیاسی اجتماع میں شرکت نہیں کرے گا۔

جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی پنجاب وسطی کے سیکرٹری جنرل حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں عوام کی حاکمیت کی خاطر احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: عمران بات نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی شوق نہیں، خواجہ آصف

حماد اظہر کے مطابق11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال، اس کے بعد 12 کو گوجرانوالہ اور سرگودھا میں احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 13 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں مظاہرے ہوں گے اور اس کے بعد تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی اسلام آباد کے لیے کال دے گی۔

مزید خبریں