اتوار,  22 دسمبر 2024ء
ایک گولی کے جواب میں 10 گولیاں چلائیں گے ، انقلاب کے بغیر کوئی حل نہیں ، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا، تو اس پر گولی برسائی جائے گی۔

ایک ویڈیو بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ علی امین نے کہا کہ ادارے قوم کی آواز نہیں بن سکتے اور قوم کی رائے کی عزت نہیں کر سکتے تو سائیڈ پر ہو جائیں، عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دیں، سیاستدانوں کو سیاست کے فیصلے کرنے دیں، ادارے بیچ میں نہ آئیں۔

پہلے ہماری عزتوں، چارد اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن ہم نے ملک کے لیے اف تک نہیں کی، اب ہم پر بھی گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو گولیاں ماری گئیں ، شیل مار کر 50 سے زیادہ کارکنوں کو زخمی کیا گیا، پنجاب کی حدود میں ہر 3 کلو میٹر پر ہم پر شیل اور گولیاں برسائی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی پولیس اہلکار ہمارے ہتھے چڑھے لیکن ہم نے ان کو چھوڑ دیا، پنجاب پولیس کے نوجوانو، اگر اپنے باپ کی اولاد ہو تو بیان دو کہ ہم نے تم کو چھوڑ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو چکا ، بیرسٹر سیف

علی امین نے کہا کہ اس کے بعد تم ایک گولی چلاؤ گے ہم 10 گولی چلائیں گے، تم ایک شیل اور لاٹھی ماروگے ، ہم 10 ماریں گے ۔

انہوں نے صوبے کے لوگوں سے کہا کہ سب متحد ہو جائیں، اگرکوئی سمجھتا ہے کہ ہمیں مارے گا تو وہ مرنے کیلئے تیار رہے، یہ میرا واضح پیغام ہے دھمکی نہیں۔ انقلاب کے بغیر کوئی حل نہیں یہ آخری وارننگ ہے۔

مزید خبریں