اسلام آآباد(روشن پاکستان نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو کہتا ہوں ، ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، گورنر ہاؤس کے دو پنجرے خالی ہیں۔
کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ گورنر راج آئین میں ایک آپشن ہے، یہ لوگ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 2008 سے 2013 تک دہشتگردی سے جنگ لڑی اور صوبے کو پُرامن بنایا، آج خیبر پختونخوا کا جنوبی علاقہ نوگو ایریا بنا ہوا ہے، حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، 600 ارب روپے خیبر پختونخوا میں آئے ہیں،کہاں خرچ ہوئے؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوج صوبے سے نکل جائے تو صوبائی حکومت ایک دن بھی امن برقرار نہیں رکھ سکتی۔
مزید پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان
گورنر نے کہا کہ جو پاکستان کے ترانے کی عزت نہیں کرتا میں اس کی عزت نہیں کرتا، وزیراعلیٰ افغان قونصل جنرل کا ایسے دفاع کر رہے ہیں جیسے وہاں کے وزیر اعلیٰ ہوں، پشتونوں کی یہ روایت نہیں کہ ایسی تقاریر ہوں۔ اپنےصوبے کو افغانستان کا حصہ نہیں ہونے دینگے۔