جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے ،ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پشاورمیں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ترامیمی بل پاس تو دور کی بات پیش بھی نہیں ہونے دیں گے،پہلے پارلیمنٹ میں پھرعدالتوں میں انہیں شکست دیں گے۔

دوسری جانب ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ہم آئینی ترامیم کو بالکل مسترد کرتے ہیں،آئینی ترامیم لانے کی جو ٹائمنگ ہے اس میں حکومت کی بدنیتی شامل ہے۔

یہ لوگ کسی بھی طریقے سے سپریم کورٹ کی طاقت کو کم کرناچاہتے ہیں،یہ چاہتے ہیں کہ ان فیصلوں پر عمل نہ ہو جو سپریم کورٹ نے دیئے،آئین میں ترمیم کیلئے ہفتوں ہفتوں ایک ایک شق پر بحث ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں قانون کو پاس کرنے کیلئے کسی کو اغوا نہیں کیا گیا،کل پاکستان کا پوری دنیا کے سامنے تماشا بنادیاگیا،وزیرقانون کہہ رہے تھے کہ ہمیں مسودہ مل گیا۔

شخصیات کیلئے کرسیاں نہیں ،کرسیوں کیلئے شخصیات ڈھونڈنی چاہئیں،جب ملک کو ضرورت ہو تب ایکسٹینشن ہونی چاہیے کسی کو راضی کرنے کیلئے نہیں،کل بلاول بھٹو نے آئینی ترامیم کو سپورٹ کر کے ذوالفقار علی بھٹو کی روح کو تکلیف پہنچائی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت ،کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کردی گئی

اس وقت مولانا فضل الرحمان وہی بات کررہے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کرتے تھے،سیاست میں شرافت اور اخلاقیات ہونی چاہئیں،جب حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہم ملاقاتیں کرتے ہیں،پاکستان کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News