منگل,  10  ستمبر 2024ء
انتخابات کے نتائج کب تبدیل ہوئے؟ مہربانو کے تہلکہ خیز انکشافات نے الیکشن کی شفافیت پر سوالات اٹھا دئیے

ملتان(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہربانو قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسترد ووٹوں کی تعداد سب سے زیادہ ملتان میں ہے۔

ملتان میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہربانو قریشی نے کہا کہ آر او کو کل درخواست دی کہ دوبارہ گنتی کی جائے۔

مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہمارے مطابق خارج ووٹ کی تعداد 4 ہزار کے قریب ہے، فارم 45 اور فارم 47 میں کوئی تضاد نہیں ہو سکتا، میں نے اپنا فارم 45 گوگل پر ڈال دیا ہے سب لوگ دیکھ سکتے ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن اس تمام صورتحال پر نظرثانی کرے گا۔

مزید پڑھیں: امریکی جریدے نے عنقریب بننے والی نئی پاکستانی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاد ی

انہوں نے مزید کہا کہ زین قریشی کا حتمی نتیجہ ابھی تک نہیں دیا گیا۔ آزاد امیدوار تیمور ملک نے مزید کہا کہ کل 11 گھنٹے آر او آفس میں رہا، دھاندلی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News