اسلام آباد (شہزاد نوار ملک )سابق وزیر اعظم پاکستان اور عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے روشن پاکستان نیوزسے خصوصی انٹرویو میں اپنی پارٹی سرگرمیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں جمہوریت نہیں تو پارٹی میں جمہوریت کہاں ہوگی؟
انہوں نے کہا کہ جب آپ سیاسی جماعت بناتے ہیں اور عوام کے پاس جاتے ہیں ،آپ الیکشن لڑتے ہیں آپ حق کی بات کرتے ہیں آئین کی بات کرتے ہیں ،ہم یہ سب کام کر رہے ہیں ،باقی بنیادی ضروریات ہیں ،عوام کے حقوق ہیں آئین کے تحت ان کی تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
عوام کی خدمت سے متعلق کارکردگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب میں ایک پارٹی کے ساتھ تھا،تب میں نے اپنی بساط کے مطابق سب کچھ کیا، لیکن اس وقت میں پارٹی کے تابع تھا اس وقت اچھے کام بھی کیے ہیں ،اس وقت بھی جو کچھ بھی ہوا میں اس کا ذمہ دار ہوں ،حصے دار بھی ہوں، اگر اس میں کوئی کمی رہ گئی تو میں معذرت چاہتا ہوں اور انشاءاللہ یہ پلیٹ فارم ہے یہاں پہ تو سوچ اور بہتر لوگ ہیں تو اس سے بہتر سیاست کرنےکی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں جمہوریت نہیں تو پارٹی میں جمہوریت کہاں ہوگی پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو ایک ٹیبل پہ کھڑا ہونا اگر تاکہ بیٹھ کے ایک دوسرے سے بات چیت بھی کر سکیں۔
مزید پڑھیں: جنرل باجوہ کی جانب سے مارشل لا کی دھمکی دینے کی بات درست نہیں، شاہد خاقان عباسی