اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر مرکزی رہنما سحر کامران نے حکومتی کارگردگی پر سوال اٹھاتے ہوئےکہا ہے اداروں کو پرائیویٹ کرنے کے بجائے نااہل لوگ نکالیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر موجودہ حکومت کی نااہلی پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہاہے کہ کیا کہ قومی ادارے خسارے میں کیوں جا رہے ہیں؟ کیا ناقص کارکردگی، نااہلی، غیر ذمہ داری، اور غفلت کا بھی کوئی احتساب ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ جو ادارے منافع بخش تھے اور ملک کی شان تھے، وہ کیوں خسارے میں جا رہے ہیں؟ پی آئی اے 2010-2011 میں آپریٹنگ منافع کما رہی تھی، لیکن بعد میں اس کے روٹس دیگر ایئر لائنز کو دے دیے گئے۔ پی آئی اے نے خطے کی ابھرتی معیشتوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی، اور دنیا بھر میں پاکستانی پائلٹس کی شہرت اور مانگ تھی، لیکن ان کے لائسنس پر شکوک و شبہات کھڑے کر دیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج نجکاری کے نام پر قومی اثاثے بیچے جا رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے OLX کمپنی بنا دی ہے، جس کا نعرہ ہے “سب بیچ دو”۔ اثاثے بیچنے سے گھر نہیں بنتے، بلکہ دیوالیہ ہو جاتے ہیں۔پی آئی اے ایک شاندار ملکی ادارہ نااہلی کی وجہ سے تباہ ہوا۔
اہم سوال: قومی ادارے خسارے میں کیوں جا رہے ہیں؟ کیا ناقص کارکردگی، نااہلی، غیر ذمہ داری، اور غفلت کا بھی کوئی احتساب ہوگا؟ جو ادارے منافع بخش تھے اور ملک کی شان تھے، وہ کیوں خسارے میں جا رہے ہیں؟
پی آئی اے 2010-2011 میں آپریٹنگ منافع کما رہی تھی، لیکن بعد میں اس کے روٹس دیگر… pic.twitter.com/IXRK4BbQDr— Senator Sehar Kamran T.I. (@SeharKamran) September 11, 2024
انہوں نے کہ سب کچھ بھیجنے کے بجائے نظام کو درست کریں۔