جمعه,  12  ستمبر 2025ء
کیا ہم اکٹھے نہیں بیٹھ سکتے ، اسپیکر نے میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دیدی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دیدی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں  پی ٹی آئی ارکان نے گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسپیکر ایازصادق نے کہا کہ قیادت اکٹھی بیٹھے نہ بیٹھے ، اراکین پارلیمنٹ تو اکٹھے بیٹھ سکتے ہیں ، پارلیمنٹ کے وقار کیلئے اکٹھا ہونا پڑے گا، ہم بیٹھ کر چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے ؟۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی بات ہوئی تھی کہ ہم دوتہائی ہیں اور اپوزیشن ایک تہائی ہے، اپوزیشن کو بات کرنے کا زیادہ موقع ملا ہے، اپوزیشن یہاں نہیں بولے گی تو کہاں بولے گی، ہم چاہتے ہیں اپوزیشن بات کرے۔

مزید پڑھیں: رکن قومی اسمبلی سحر کامران کا اتوار بازار آتشزدگی کے متاثرین کے لیے فوری کارروائی اور معاوضے کا مطالبہ

ایازصادق نے اراکین سے کہا کہ جو حادثہ ہوا اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا، آپ میرے گھر آئیں، ہاؤس کی پروسیڈنگ اکیلی اپوزیشن یا حکومت نہیں چلا سکتی۔

مزید خبریں