اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی کھل کر سامنے آگئی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جمہوری اور غیر جمہوری لوگوں کی لڑائی پہلے سے جاری تھی۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی میں ہم جمہوری صفوں میں کھڑے ہوں گے۔
محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کے آئین کے دفاع کا حلف لیا تھا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان
چیئرمین پی کے میپ نے کہا کہ جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں ہم قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں، ہم دیکھیں گے میدان میں کون قربانی دیتا ہے۔