هفته,  07  ستمبر 2024ء
سحرکامران نے قومی اسمبلی میں حکومتی وزراء کی بروقت عدم موجودگی پرسوالات اٹھادیئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما سحر کامران نےقومی اسمبلی اجلاس میںحکومتی وزراء کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسمبلی میں پیش رفت نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میںلکھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے شروع ہونا تھا لیکن صبح 11 بج کر 19 منٹ پر کوئی وزیر سوالات کے جوابات کے لیے نہیں پہنچا۔ اس تاخیر کی وجہ سے وزراء کی آمد تک اسمبلی کی کارروائی معطل کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سحرکامران نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں حکومتی اراکین کی سنجیدگی پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔ انہوںنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ارکان سے کوئی بھی سوال کریں تو گول مول جواب مل جاتاہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کے بجائے بیورو کریسی کو پرائیویٹائزکیا جائے جو کارکردگی دکھانے میں ناکام ہے، سحر کامران

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News