هفته,  21  ستمبر 2024ء
نواز شریف کی طرف سے عمران خان سے مذاکرات کی کوشش ہو رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

پشاور(روشن پاکستان نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شکل میں اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے۔

بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کی طرف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کی کوشش ہو رہی ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی بھی ڈیل پر نہیں صرف عوام کیلئے ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، مینڈیٹ چوروں کے آخری دن قریب آ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بھائی مفاہمت جبکہ دوسرا بھائی 9 مئی کا راگ الاپ رہا ہے، شہباز شریف اپنے حامی وزراء کے ذریعے 9 مئی پر معافی کے بیانات دلوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف مفاہمت کی بات کر کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کیلئے کوشش کر رہے ہیں لیکن شہباز شریف انہیں  وزیراعظم نہیں بننے دے رہے، نوازشریف کے سیاسی مفاہمت کے بیانیہ کو شہباز شریف اپنے وزراء کے ذریعے دبا رہے ہیں۔ نواز اور شہباز کی دوریاں خاصی بڑھ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کب لندن جارہے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

بیرسٹر سیف نے کہا کہ دونوں بھائی ذاتی اور سیاسی مفاد کی خاطر لڑ رہے ہیں، آصف زرداری بھائیوں کی لڑائی میں ڈگڈگی بجانے والے کا کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News