هفته,  14  ستمبر 2024ء
عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا، پاکستان میں جیل سب سے محفوظ جگہ ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(روشن پاکستن نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے محفوظ جگہ جیل ہے، عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا، حکومت نے پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی گردی کے واقعات سے متعلق کہا کہ صوبے میں شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کیا گیا، یہ سلسلہ بند نہیں ہو رہا۔ بلوچستان کی تمام سیاسی قیادت کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی اونرشپ لینی پڑے گی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صوبے میں 2 ست 3 ہزار طالبان کو مالی بنالیں۔ اس کے بعد کچے کے ڈاکوؤں کو مالی بنانے کا ٹھیکہ بھی انہیں دے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تسلی رکھیں، انہیں کچھ نہیں ہوگا، وہ جیل میں زیادہ محفوظ ہیں۔ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی سے جلسہ ملتوی کرانے کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنا چاہیے۔ یہ ہماری ضرورت ہے اور ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اس لیے یہ منصوبہ مکمل ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بیوی اور بہن پھانسی سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت ضرور دیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News