اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو آج ڈنر کی دعوت دے دی۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو ڈنر کے موقع پر آج اہم ملاقات کریں گے۔ اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال کے ساتھ پیپلز پارٹی اور ن لیگ تعلقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ علاوہ ازیں دیگر امور پر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: 31اگست تک عمران خان کو رہاکروورنہ بنگلہ دیش سے برا حال ہوگا،طلبہ تحریک کی دھمکی
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سندھ اور پنجاب کے رہنماؤں کے درمیان جاری بیان بازی اور سیاسی کشمکش پر بھی بات ہوگی۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں طے شدہ معاملات میں نظر انداز کرنے کا معاملہ بھی زیرِ غور لایا جائے گا۔