اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سی ڈی اے ملازمین اور لیبریونین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائدکر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈائریکٹر سکیورٹی کو ملازمین کی حاضری سے متعلق سخت نگرانی کا حکم دیدیا، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ احکامات نہ ماننے پر متعلقہ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور سربراہ کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،کسی ملازم کو دفتر اوقات میں سیاسی ریلی، جلسہ یا سیمینار میں شرکت کی اجازت نہیں ۔
مزید پڑھیں: سی ڈی اے ملازمین کیلئے لائن آف پرموشن منظورکروانے پرمبارکباد