جمعه,  20  ستمبر 2024ء
پاکستان پیپلزپارٹی قومی یکجہتی اور تمام شہریوں کے مساوی حقوق کی علمبردار ہے،سحرکامران

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر سحرکامران نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی قومی یکجہتی اور تمام شہریوں کے مساوی حقوق کی علمبردار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پہ عمل کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے ۱۱ اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دیا۔ ‏آج کے دن ہم اقلیتوں کے خلاف ہر قسم کے امتیاز کو ختم کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

اتوار کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ بلا تفریق مذہب اور نسل تمام شہریوں کے مساوی حقوق اور مواقع کے لیے، پرعزم ہیں، آج ہم اقلیتوں کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں معاون ہیں،آئیں، قومی اقلیتوں کے دن پر رواداری، احترام اور یکجہتی کے اصولوں کو برقرار رکھیں، اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہماری قومی شناخت کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی مددکرنے والے غزہ جنگ کے اصل ذمہ دار ہیں،سحر کامران

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News