بدھ,  18  ستمبر 2024ء
اسپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنے پر سخت برہم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسپیکر ایاز صادق نے بارشوں کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سی ڈی اے کو لیکیج روکنے کیلئے فوری ایکشن کا حکم دیا تو پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔

اسپیکرایاز صادق کی ہدایت پر سی ڈی اے کا عملہ بھی متحرک ہوگیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں پر کام شروع کردیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں پر پانی کی لیکیج روکنے کے لیے کیمیکل لگایا جارہا ہے۔ چھت کی دراڑوں اور جوڑوں کو خصوصی کیمیکل لگا کر واٹر پروف بنایا جارہا ہے۔

ائیرکنڈیشن اور دیگر مقاصد کے لیے بچھائے گئے پائپوں کے خلا بھی پرکردئیے گئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی بیسمنٹ، دوسرے اور تیسرے فلور سے بھی پانی زیادہ ٹپکتا ہے۔ چھتیں ٹپکنے کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں جگہ جگہ بالٹیاں رکھنا پڑتی تھیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News