هفته,  13  ستمبر 2025ء
حسینہ واجد بنگلہ دیش واپس کب آ رہی ہیں، بڑی خبر

ڈھاکا(روشن پاکستان نیوز)عوامی احتجاج کے بعد مستعفی ہوکر بھارت فرار ہونے والی حسینہ واجد کی بنگلہ دیش واپسی سے متعلق ان کے بیٹے نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد جو شدید عوامی احتجاج اور دباؤ کے بعد 16 سالہ اقتدار چھوڑ کر گزشتہ پیر کو اپنے ملک سے بیرون ملک فرار ہو گئی تھیں جہاں سے وہ اب کسی تیسرے ملک طویل سیاسی پناہ کی تلاش میں ہیں۔

تاہم حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد جوائے، جو ان کے دور اقتدار میں مشیر بھی رہے ہیں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی والدہ عارضی طور پر بھارت میں مقیم ہیں۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت جیسے ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گی وہ اپنے ملک واپس آ جائیں گی۔

– Advertisement –

صجیب واجد نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ لے گی اور بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ اگر ضرورت پڑی تو میں بھی باقاعدہ سیاست میں قدم رکھوں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے اپنی والدہ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد کہا تھا کہ اب وہ سیاست میں واپس نہیں آئیں گی جب کہ ایک اور بیان میں انہوں نے بنگلہ دیش سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب بنگلہ دیش کا مستقبل کیا ہوگا، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

مزید خبریں