لاہور(روشن پاکستان نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی ٰبخاری نے بانی پی ٹی آئی کے وزیراعلی مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل دے دیا۔
عظمی بخاری نے بانی پی ٹی آئی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مریم نواز پر فاشسٹ ہونے کا الزامات لگاتے ہوئےشرم آنی چاہیے، مریم نواز کو ان کے والد میاں نواز شریف کے سامنے آپ نے گرفتار کروایا تھااور جیلوں میں کیمرے لگا کر تکالیف دینے والا فاشسٹ لیڈر فتنہ بانی پی ٹی آئی تھا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بشریٰ بی بی یا آپ کی چاروں بہنوں کو گرفتار نہیں کروایا، آپ ویل چیئر سے خود ڈر کے بھاگے اور اٹھے، مریم نواز نے نہیں اٹھایا۔
آپ نے بطور وزیراعظم 100 سے زیادہ لیگی رہنماؤں کو گرفتار کروایا، گرفتاریوں کے باوجود ایک بھی لیگی رہنما نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، پی ٹی آئی کے انقلابیوں نے ایک رات جیل میں گزارکر لائنیں لگا کے پریس کانفرنس کی ۔
مزید پڑھیں: خود ساختہ انقلابی ، فوج سے کس بات کے مذاکرات چاہتا ہے؟ مریم اورنگزیب
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپ ناکام بغاوت اور پاکستان مخالف سازشوں کا ملبہ مریم نواز پر مت ڈالیں ، سپہ سالار کو میر جعفر ، نیوٹرل کو جانور کہتے ہو، اور پھر انہ سے مذاکرات کا کہتے ہو، فوجی تنصیبات پر حملے ،شہداء کے مجسمے جلاتے ہو پھر معصومیت کا ڈرامہ بھی کرتے ہو،شرم نہیں آتی۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جو جو 9مئی واقعات میں ملوث ہیں انہیں حساب بھی دینا ہوگا اور سزا بھی بھگتنی پڑے گی۔