میلسی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

وہاڑی(روشن پاکستان نیوز) میلسی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ ایم این اے و ایم پی اے پر سیاسی اثرر و رسوخ کے استعمال اور سرکاری ملازمین سے ساز باز ہونے کا الزام ہونے کا الزام ہے، دونوں بھائیوں پر محکمہ اوقاف کی زیر انتظام خالصہ کالج ملحقہ بوائز کالج کی متروکہ جگہ 17 کنال پر غیر قانونی سڑک تعمیر کرنے کا بھی الزام عائد گیا ہے۔

مقدمہ میں لکھا گیا کہ ملزمان نے غیر قانونی پختہ سڑک تعمیر کر کے اپنے نجی ٹاؤن کی کمرشل ویلیو بڑھانے میں فائدہ پہنچایا جس سے سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ، اینٹی کرپشن نے مزید انکوائری شروع کر دی۔

مزید خبریں