هفته,  12 اکتوبر 2024ء
جمائما نے بیٹوں کی پی ٹی آئی کے جھنڈے کیساتھ تصویرشئیر کردی

لندن: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے بیٹوں کی پی ٹی آئی کے جھنڈے کے ساتھ تصویر شئیر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” ایکس” (ٹوئٹر) پر جمائما نے اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کی تصویر شئیر کی جس میں وہ دونوں پی ٹی آئی کا جھنڈا اٹھائے ہوئے کھڑے ہیں۔

عمران خان کی سابق اہلیہ نے تصویر کے ساتھ ہیش ٹیگ پاک الیکشن 8 فروری کا پیغام بھی شئیر کیا۔پی ٹی آئی کے بانی کو مختلف مقدمات میں سزا سنائی جا چکی ہے اور وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزید خبریں