بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
وزیر اعظم نے ٹیکس کے معاملے پر استعفے کی بات کی ، بعض جگہوں سے دبائو ہے ، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے  ٹیکس کے معاملے پر استعفے کی بات کی تھی اس حوالے سے بعض جگہوں سے دباؤ ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہم توبیٹھنے کو تیار تھے اور آج بھی ہیں لیکن پی ٹی آئی بیٹھنے کو تیار نہیں، جب راستہ تصادم ہے تو پھر سب بے معنی ہے، پی ٹی آئی والے پورا زور لگائیں گے ہم بھی پورا زور لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے کنفیوژن مزید بڑھ گئی ہے، آزاد اراکین نے سنی اتحاد کونسل کے حلف نامے دیئے تھے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کا نیا ریفرنس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 8 ، 8 روزہ جسمانی ریمانڈ

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل گئی ، پی ٹی آئی نہیں لیکن سیٹیں پی ٹی آئی کو ملیں، اب اگلے 29 دن منڈی لگے گی ، ہارس ٹریڈنگ کا سلسلہ چلے گا۔

مزید خبریں