جمعه,  05 جولائی 2024ء
موجودہ حکومت کا ہر بندہ شیطان ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے جس کا ہر بندہ شیطان ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عالم برزخ میں ایک مقام ہے علیین جو متقی، پرہیزگار اور صالحین کے لیے ہے جب کہ ایک مقام یہاں ہے جہاں شیطانوں کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر فراڈیوں اور چوروں کی حکومت ہے، یہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے اس حکومت کا ایک ایک بندہ شیطان ہے۔

بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ یہ حکومت ہمیں کیا گرائے گی انہیں تو رب ہی گرا دے گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری اور زیرالتوا مقدمات پاکستان کا داخلی معاملہ،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا اقوام متحدہ کی رپورٹ پر ردعمل

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News