هفته,  12 اکتوبر 2024ء
پی کے 88: پی پی پی کے امیدوار پرویز خٹک کے حق میں دستبردار

نوشہرہ(روشن پاکستان نیوز) نوشہرہ کے  حلقہ پی کے 88 سے پی پی پی کے امیدوار صفدر شباب پرویز خٹک کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق  قومی وطن پارٹی کی ضلعی تنظیم نے بھی پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کردیا،اس موقع پر پرویز خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں پختونوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا،بار بار صوبے کا حق مانگنےکے  باوجود بانی پی ٹی آئی نے ایک روپیہ  نہیں دیا، بانی پی ٹی آئی نے پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کو فنڈز دیئے پختونخوا کو کچھ نہیں دیا جبکہ وہ وزیر اعظم پختونخوا سے بنے تھے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی پختونوں کو بیوقوف سمجھ کر بھیڑ بکریاں سمجھتے تھے ، پختونخوا کے عوام جیسے سیاسی سمجھدا ر پورے پاکستان میں نہیں ہیں، تمام پارٹیاں ملکر ضلع نوشہرہ میں اپناکوئی کارنامہ دیکھائیں، مخالفین کی تقریر مجھ پر شروع ہوتی ہے مجھ پر ہی ختم ہوتی ہے ، پورا ضلع نوشہرہ مسائل سے بھر ا تھا اپنے دور اقتدار میں جمعیت اور اے این پی نے یہاں پر کیا کیا ہے؟میں نے پورے صوبے میں تاریخ ساز کام کیے ہیں۔

مزید خبریں